اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی منائی جائے گی۔
عالمی ادارے میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے ٹوئیٹر پر کہا کہ
بابا صاحب کی جینتی کا اہتمام خاص طور سے سماجی نابرابری کو دور کرنے اور سب کی ترقی کی کوششوں پر مرکوز رہے گا۔
اقوام متحدہ نے گزشتہ سال 25 ستمبر کو سب کی ترقی کے لئے کچھ ہدف مقرر کئے تھے